ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کلیرشریف میں گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کی سنگ بنیاد، طبّی کانگریس کا خیرمقدم

کلیرشریف میں گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کی سنگ بنیاد، طبّی کانگریس کا خیرمقدم

Fri, 23 Dec 2016 23:05:36  SO Admin   S.O. News Service

لکسر (ہری دوار)،23/ دسمبر (ایس او نیوزی/آئی این ایس انڈیا)آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (اتراکھنڈ) نے جناب ہریش راوت کی صوبائی حکومت کی جانب سے گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کی سنگ بنیاد کا خیرمقدم کیا۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (اتراکھنڈ) کے صدر ڈاکٹر محمد اسلم نے کہا کہ ہماری محنت رنگ لائی اور بالآخر گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کے قیام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا اور وزیراعلیٰ اتراکھنڈ جناب ہریش راوت نے 21 دسمبر 2016 کو کلیرشریف میں سنگ بنیاد رکھ کر ہماری حوصلہ افزائی کی۔ واضح ہو کہ وزیر صحت جناب سریندر سنگھ نیگی،جناب فرقان احمد (ایم ایل اے  و  پارلیمانی سکریٹری)، ارُن کمار ترپاٹھی (ڈائرکٹر آیوروید اور یونانی خدمات) ودیگر محکمہ صحت کے افسران کی موجودگی میں سنگ بنیاد رکھے جانے کی رسم ادا ہوئی۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (اتراکھنڈ) کی ایک جنرل میٹنگ نیشنل ہاسپٹل لکسر (ہری دوار) میں منعقد کی گئی اور تہنیتی قرارداد منظور کرکے اتراکھنڈ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ میٹنگ میں ڈاکٹر محمد یوسف انصاری، ڈاکٹر محمد نوید اعظم، ڈاکٹر حنا پروین، ڈاکٹر راشد، ڈاکٹر جہانگیر، ڈاکٹر تصور جہاں، ڈاکٹر زاہد عمر، ڈاکٹر اسلام قاسمی، ڈاکٹر ظاہر خان، ڈاکٹر اسرار، حکیم رئیس احمد، حکیم ماجد علی، حکیم سلامت علی اور حکیم حسین احمد وغیرہ نے شرکت کی۔ 
 


Share: